مسقط خلیجی ریاست اومان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی گنتی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اومان میں کورونا کے مزید 62 کیسز سامنے آ گئے ہیں، جس کے بعد مملکت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی گنتی546 تک پہنچ گئی ہے۔ اومانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک اور کورونا مریض کا انتقال ہو گیا ہے ، جس کے بعد مملکت میں کورونا سے مرنے والوں کی گنتی 3 ہو گئی ہے
اومانی حکومت نے کورونا کے متاثرین کی گنتی میں اضافہ کے بعد مسقط کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کر دیا ہے۔ اومانی حکومت کی جانب سے سینکڑوں مقامی اور غیر ملکی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے تاکہ جیلوں میں کورونا وائرس کی وبا کے خدشات کو کم کیا جا سکے۔ جبکہ گزشتہ ہفتے اومان کا صوبہ مطرہ میں مکمل لاک ڈاوٴن کر دیا گیا ہے
Comments
Post a Comment