مرتضیٰ وہاب: وفاق سے سندھ کوبھجوائی گئی 20 ہزار کورونا ٹیسٹنگ کٹس خراب ہیں



وفاق سے سندھ کو بھجوائی گئیں 20 ہزار کورونا ٹیسٹنگ کٹس خراب نکلیں۔ کٹس ملنے کے بعد ٹویٹر پر جواب دیتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وفاق نے جو ٹیسٹنگ کٹس سندھ کےحوالے کی ہیں، وہ خراب ہیں۔ٹویٹر پر تفصیلات شیئر کرتے ہوئے مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ سواب اور وی ٹی ایم کوروناٹیسٹ کےلیے انتہائی ضروری ہیں لیکن سندھ کو 20 ہزار ٹیسٹ کٹس بغیر وی ٹی ایم کے موصول ہوئیں جس کے بعد یہ ہمارے کسی قسم کے استعمال میں نہیں آئیں گی۔

Comments