ویوو نے 6.44 انچ ایمولیڈ ڈسپلے اور ایگزینوس 980 کے ساتھ ویوو ایس 6 فائیو جی کا اعلان کر دیا

ہواوے پی 40 پرو
ہواوے پی 40 (Huawei P40 Pro)  بظاہر پی 30 اور میٹ 30 سے متاثر لگتا ہے لیکن فیچرز کے لحاظ سے اُن دونوں سمارٹ فونز سے بڑھ کر ہے۔
ہواوے نے اس فون کو  چار خمدار ایج کے ساتھOverflow Display نامی  بہتر سکرین کے ساتھ پیش کیا ہے۔
فون کے ڈسپلے کی نوچ میں  اس کا 32 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ ہے جو 4K @ 60fps ویڈیو ریکارڈنگ کر سکتا ہے۔بہترین سیلفی کے لیے   فرنٹ کیمرے میں آٹو فوکس کا فیچر بھی ہے۔
اس فون کا ڈسپلے 6.58 انچ او ایل ای ڈی  ہے جو 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس فون کی ریزولوشن 1,200 x 2,640 پکسل ہے۔




پی 40 پرو میں ایک انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ ریڈر ہے جو پہلے سے 30 فیصد بڑا ہے۔

محفوظ ادائیگی کے لیے اس کے فرنٹ پر ایک انفراریڈ فیس سکینر بھی ہے۔
اس فون کا بہترین فیچر اس کا کیمرہ ہارڈ وئیر ہے۔ پی 40 پرو  کے  مین کیمرے میں 1/1.28" سنسر ہے جو گلیکسی ایس 20 کے  1/1.33" سنسر سے بڑا ہے۔ اس کی ریزولوشن 50 میگا پکسل ہے اور اس میں RYYB کلر فلٹر ہے۔ ہواوے اوکٹا فیز ڈیٹیکشن آٹو فوکس کی بھی تشہیر کر رہا ہے، جس کا مطلب ہے کہ 100 فیصد پکسلز فیز ڈیٹیکشن کو سپورٹ کرتے ہیں۔
  اس سنسر میں f/1.9 اپرچر اور او آئی ایس بھی ہے۔
زوم کیمرہ کے لیے ہواوے نے اس میں پیری سکوپ ڈیزائن برقرار رکھا ہے۔ اس کی فوکل لینتھ 125 ایم ایم ہے اور یہ او آئی ایس کے ساتھ  12MP RYYB سنسر ہے۔ ہواوے نے اسے 5x zoom کا نام دیا ہے۔
اس فون میں الٹرا وائیڈ اینگل کے لیے Cine Lens کیمرہ شامل کیا گیا ہے۔ یہ 40 میگا پکسل اور 18 ایم ایم f/1.8 لینز ہے۔ اس کی بیک پر کلر ٹیمپریچر سنسر کے ساتھ 3D Time of Flight یا ٹی او ایف سنسر بھی ہے۔

پی 40 پرو 4K @ 60fps  ویڈیو ریکارڈنگ کی جا سکتی ہے۔ او ائی ایس کو بڑھانے کے لیے اس میں Super Steady Telephoto Video کا فیچر بھی ہے۔ الٹرا وائیڈ کیمرہ HDR ویڈیوز شوٹ کر سکتا ہے اور اندھیرے میں آئی ایس او کو 51,200  تک بڑھا سکتا ہے۔
ہواوے پی 40 پرو میں 4200 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ اسے وائرلیس چارجنگ سے 27W پر چارج کیا جا سکتا ہے۔ فون کو یو ایس بی – سی کے ساتھ 40W پر بھی چارج کیا جا سکتا ہے۔

پی 40 پرو گرد اور پانی سے بچاؤ کے لیے آئی پی 68 سرٹیفائیڈ ہے۔ یہ سیاہ، سفید، سلور اور گولڈ رنگوں میں دستیاب ہے۔ہواوے پی 40 پرو 7 اپریل سے دستیاب ہوگا۔ اس کے 8 جی بی ریم اور 256 جی بی سٹوریج ورژن کی قیمت 1000 یورو ہے۔ فون کی سٹوریج کو ہواوے کے نئے نینو میموری 2 کارڈ سے بڑھایا جا سکتا ہے۔

Comments